Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاداکار ویویک اوبرائے گجرات میں بی جے پی کے لئے چلائیں گے...

اداکار ویویک اوبرائے گجرات میں بی جے پی کے لئے چلائیں گے انتخابی مہم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کی رائے دہی گیارہ اپریل کو ہو رہی ہے۔ایسے میں کانگریس ،بی جے پی سے لیکر سبھی سیاسی پارٹیاں زورو شور سے تشہیر کر رہی ہیں ۔اور عوام کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس ضمن میں بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے تحت گجرات کے لئے آج اپنے اسٹار مشتہرین کی فہرست جاری کی ہے جس میں بی جے پی کے کئی بڑے بڑے لیڈروں کے نام شامل ہیں۔جو بی جے پی کے لئے تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔لیکن سب سے چونکانے والی بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا نام بھی بی جے پی کے اسٹار مشتہر کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ فہرست میں جملہ چالیس نام ہیں۔

گجرات میں بی جے پی کی تشہیری مہم میں حصہ لینے والے لیڈروں کی فہرست میں نریندر مودی،امیت شاہ،راجناتھ سنگھ،نتن گڈکری،ارون جیٹلی جیسے بڑے لیڈروں کے علاوہ ویویک اوبرائے کا نام ہونا چونکانے والا ہے۔کیونکہ وہ ابھی تک بی جے پی میں شامل نہیں ہو ئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ وزیر آعطم نریندر مودی کی بائیو پک فلم میں اداکار ویویک اوبرائے نریندر مودی کا کر دار نبھا رہے ہیں۔یہ فلم پانچ اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی مگر اس کی ریلیز کو روک دیا گیاہے۔

ویویک اوبرائے کی جانب سے نریندر مودی کا کردار نبھا نے کے بعدشائد اس سے فائدہ اٹھانے کی خاطر ہی ان کا نا م بی جے پی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔