Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامی عراق میں 30 سال بعد سعودی عرب کے سفارتخانہ کا آغاز

 عراق میں 30 سال بعد سعودی عرب کے سفارتخانہ کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

بغداد ۔ عراق نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تعلقات بہتر کرتے ہوئے بغداد میں 30 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفارتخانہ، سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی کی سربراہی میں وفد کے 2 روزہ دورے کے دوران کھولا گیا۔

ایران کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے ریاض، عراق سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف نے کہا ہے کہ سفارتخانہ گرین زون میں کھولا گیا ہے۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی 6 اپریل کو ایران کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں ۔ وہ رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے عراق سے 1990 میں تعلقات ختم کر دیئے تھے۔عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔