Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگزوپارک کی تفریحی  اب اور مہنگی ہوگئی  ، ٹکٹوں کی قیمت میں...

زوپارک کی تفریحی  اب اور مہنگی ہوگئی  ، ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حیدرآبادی عوام کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع سے آنے والے عوام کو نہرو زوالوجیکل پارک جسے حروف عام میں زرپارک کہا جاتا ہے تفریح کا ایک بہترین مقام ہے لیکن تفریح کے لئے زوپارک کا رخ کرنے والوں کے لیے ایک بری خبر یہ ہے کہ اس کے داخلے کی  ٹکٹوں سے لیکر ہر ٹکٹ  کی قیمت  میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

گرمائی تعطیلات میں زوپارک میں تفریح کی غرض سے پہنچنے والے افراد کی کثیر تعداد ہوتی ہے لیکن اب ان پر مزید مالی بوجھ پڑنے والا ہے جیسا کہ داخلہ ٹکٹ کے علاوہ زوپارک کے اندر چلنے والی برقی گاڑیوں، سفاری پارک اور ٹرین کے کرایہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اضافی قیمتوں کا اطلاق جمعہ سے ہو رہا ہے ۔اس وقت داخلہ فیس بڑوں کے لیے 40 روپیہ اور بچوں کے لئے 20 روپے ہے لیکن اب یہ قیمت عام دنوں میں بڑوں کے لیے 50روپے اور بچوں کے لئے 30روپیہ کر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ ہفتے کے آخری دنوں جیسے ہفتہ اور اتوار کے علاوہ عوامی تعطیلات میں یہ داخلہ ٹکٹ کی فیس بڑوں کے لیے 60 روپیہ اور بچوں کے لئے 40 روپیہ کر دی گئی ہے ۔

اسی طرح برقی سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمت بھی عام دنوں میں بڑوں کے لیے 70 روپیے اور ہفتے کے آخری ایام یا تعطیلات میں 80 روپے کر دی گئی ہے ۔ بچوں کے لئے یہ قیمت 40 اور 50 روپیہ ہوگی۔ سفاری پارک کی قیمت بھی عام دنوں میں 50 روپے کر دی گئی ہے اور تعطیلات میں 60 روپے ہوگئی بچوں کے لیے اس کی قیمت 20 اور تعطیلات میں 30 روپے کردی گئی ہے ۔ زوپارک میں ٹرین کافی مقبول سواری ہے جس کے قیمت اب عام دنوں میں بڑوں کے لیے 20 روپیہ اور تعطیلات میں 30 روپے جبکہ بچوں کے لئے عام دنوں میں 10 روپے اور تعطیلات کے ایام میں 15 روپے کردی گئی ہے ۔ زوپارک میں تصویر کشی کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ یا تصاویر جو لی جاتی ہیں وہ بھی اب 70 روپے سے بڑھا کر 120 اور 500 کر دی گئی ہیں ۔ اسی طرح زوپارک میں موجود گیسٹ ہاؤس جس کا کرایہ ایک ہزار روپیہ تھا اس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے دو ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔