واشنگٹن: نیو جرسی نے خود کشی کو قانونی طور پر جائیز کر دیا ہے، جو ریاست میں بیمار شخص کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیاردیتا ہے کہ وہ کب مرنا چاہتے ہیں۔نیو جرسی کے گورنرفیل مارفی Phil Murphyنے “the Aid in Dying for the Terminal Act”پر دستخط کئے۔جو یکم اگسٹ سے لاگو ہو جائے گا۔جس سے نیو جرسی ،امریکہ میں وہ ساتویں ریاست بن جائے گا ،جس نے خود کشی کی اجازت دی ہے۔
فیل مارفی Phil Murphyنے کہا کہ آج ہم ذہنی طور پر بیمار مریضوں اور ان کے گھر والوں کو انسانیت،وقار،احترام فراہم کر رہے ہیں، کہ وہ اتنے مشکل وقت کا سامنا کریں گے۔
مارفی نے کہا کہ اس قانون سے متعلق میرے ملے جلے جذ بات ہیں۔ایک عوامی عہدیدار کے طور پر میں ان لوگوں کے اس اختیار سے انکار نہیں کر سکتا۔جو اس طرح سے جان دینے سے متعلق نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔میرا ماننا ہے کہ یہ ایک شخصی فیصلہ ہے اور اس قانون پر دستخط کرنا نیو جرسی کے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔