حیدرآباد ۔ ہمہ شعبہ جات اور عصری سہولیات سے لیس شیوندر یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2019ءکیلئے اپنے تمام انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے اورخواہشمند طلبہ 15 مئی سے پہلے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیوندر یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر راجیوکمار سنگھ نے کہا کہ مسلسل بہتر تعلیمی خدمات کی وجہ سے حالیہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کی درجہ بندی میں یونیورسٹیوں کے زمرے میں مذکورہ یونیورسٹی نے 52 واں مقام حاصل کرلیا ہے اور اس سال بھی تعلیمی معیار اور سہولت میں مزید بہتری کے روشن امکانات ہیں۔
داخلوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ ایسے طلبہ جنہوں نے بارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کرلی ہے ان کے بارہویں جماعت کے تعلیمی مظاہروں ، ایس این یو ایس اے ٹی اوراکیڈیمک پروفینسی ٹسٹ (اے پی ٹی) کی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے جس کیلئے انڈرگریجویٹس کے مختلف کورسز میں داخلوں کیلئے 20 مئی کو اہلیتی امتحانات ہوں گے۔ مذکورہ یونیورسٹی کے اسکول آف انجینئرنگ میں 300 نشستیں، اسکول آف ہیومانیٹریز اور سوشیل سائنسیس میں 100 نشستیں، نیچرل سائنس میں 100 نشستیں اور اسکول آف مینجمنٹ میں60 نشستیں موجود ہیں جن میں داخلے دیئے جائیں گے۔ www.snu.edu.in مزید تفصیلات کے لئے یہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
شیوندر یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلوں کا اعلان
- Advertisement -
- Advertisement -