Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگحیدرآباد میں موسم گرما عروج پر ،مختلف مقامات پر درجہ حرارت42 ڈگری...

حیدرآباد میں موسم گرما عروج پر ،مختلف مقامات پر درجہ حرارت42 ڈگری سے بھی زیادہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد -شہر حیدرآباد کے عوام ایک جانب جہاں ماہ مقدس رمضان المبارک کا خیر مقدم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب موسم گرما اپنے عروج کی سمت رواں ہے جیساکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سیلسیئس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔

 گزشتہ چند دنوں کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کی وجہ سے حیدرآبادی عوام کو کسی قدر راحت ملی تھی لیکن چارشنبہ اور جمعرات میں جو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے اس نے عوام کی ہمتوں کو جواب دے دیا ہے کیونکہ گزشتہ روز مشیرآباد میں درجہ حرارت 42.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شہر حیدرآباد کے دیگر جن علاقوں میں درجہ حرارت تقریبا 40 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ چکا ہے ان میں نامپلی ،مونڈا مارکیٹ ،تر ملگیری اور قطب بالاپور قابل ذکر ہیں ۔

نامپلی میں درجہ حرارت ون 39.4 ڈگری سیلسیس ،مونڈا مارکیٹ میں درجہ حرارت ون 39.5 ،ترملگیری میں درجہ حرارت39.7 اور قطب اللہ پور میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے عہدے داروں نے آئندہ چند دنوں کی موسم کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن   آئندہ  دنوں میں آسمان ابرآلود رہنے کے علاوہ بجلیوں کی گرج کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے لیکن موسم کے خوشگوار ہونے کی کوئی پیش قیاسی نہیں کی گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت 40 تا 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔