Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگراہول گاندھی کے وزیر اعظم بننے کا خواب چکناچور : امیت شاہ

راہول گاندھی کے وزیر اعظم بننے کا خواب چکناچور : امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دوسا ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی پر ووٹ بینک کے لئے ایر اسٹرائک کا ثبوت مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کے بعد ان کا وزیر اعظم بننے خواب چکنا چور ہوگیا ہے ۔ امیت شاہ آج دوسا کے راجیش پائلٹ اسٹیڈیم میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی امیدوار جسکور مینا کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں ایراسٹرائک کے بعد راہول بابا اور ان لوگوں کے چہرے کا روشنی گم ہوگئی ہے ۔ ملک کے وزیر اعظم بننے کا ان کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔ اب انہوں نے ووٹ بینک کے لئے ایر اسٹرائک کا ثبوت طلب کیا۔ اگر آپ ثبوت مانگتے ہو تو پھر پاکستان کے چینل کھول کر دیکھ لو۔ وہاں پارلیمنٹ میں ہائے توبہ دیکھ کر آپ سمجھ میں آجائے گا ۔کشمیر میں انتخاب تھا۔ راہول بابا کی پارٹی کا قومی کانفرنس کے ساتھ معاہدہ ہے ۔ قومی کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ایک بیان دیا کہ کشمیر میں الگ وزیراعظم ہونا چاہئے ۔

امیت شاہ نے کہا کہ ملک میں ابھی تو نریندر مودی وزیر اعظم ہے ، اگر بی جے پی اقتدار میں نہیں بھی رہی، تب بھی کانگریس کشمیر کو ہندوستان سے الگ نہیں کر پائے گی۔ اگر مودی وزیر اعظم بنیں گے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹادیا جائیے گا ۔ جب تک بی جے پی کی حکومت ہے ، اس وقت تک ہندوستان تیرے ٹکڑے ہوں گے کہنے والوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے رہے گی۔ امیت شاہ نے کہا کہ درانداوں کو نکالنا ہمارہ ایجنڈا ہے ۔ ملک میں دوبارہ مودی کی حکومت کے قیام کے بعد ایک ایک درانداز نکالا جائے گا۔ یہ بی جے پی کی مودی حکومت ہے ، اگر پاکستان سے گولی آئے گی تو یہاں سے گولا جاے گا ۔ اینٹ کا جواب سے پتھر سے دیا جائے گا۔ ہماری حکومت بھارت ماتا کی حفاظت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے ملک کے بہت سے لوک سبھا حلقوں کا دورہ کیا۔ وہاں ایک ہی نعرہ سنائی دیا ۔مودی مودی ۔ یہ صرف انتخابی نعرہ نہیں ہے ۔ ملک کے کروڑوں عوام کے الفاظ سے نکلا ایک آشیرواد ہے اور یہ بتاتا ہے کہ نریندر مودی اس لوک سبھا انتخابات میں پھر ملک کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ ملک کے ایسے رہنما ہیں، جن کا ملک 70 سال سے انتظار کررہا تھا۔