Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگبچوں کی اموات کی بہار حکومت ذمہ دار :رابڑی دیوی

بچوں کی اموات کی بہار حکومت ذمہ دار :رابڑی دیوی

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ ۔ بہار میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) قانون ساز اسمبلی کی پارٹی لیڈر رابڑی دیوی مظفرپور اور آس پاس کے اضلاع میں دماغی بخار( ایکیوٹ انسفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) سے بچوںکی موت کی وجہ حکومت کی غلطی اور لاپروائی کو کہا اور کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فوراً اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔

ٰ رابڑی دیوی نے یہاں کونسل کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ نتیش حکومت کی لاپرواہی اور غلطیوں کی وجہ سے مظفرپور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں دماغی بخار سے سینکڑوں بچوں کی اموات ہوئیں ہیں لہذا اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت مسٹر پانڈے کو فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو چیف منسٹر نتیش کمار کو بلاتاخیر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔

آرجے ڈی لیڈر نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روک تھام کے علاوہ بیمار بچوں کے مکمل علاج کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی انتظام نہیںکیا ہے ۔ دماغی بخار سے متاثر بچوں کو کھانے کیلئے غذا تک نہیں مل پارہی ہے ۔ رابڑی دیوی نے دماغی بخار سے بچوں کی ہوئی اموات سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ میں مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے نہ آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ وہ جلد ہی آئیںگے ۔ وہ بیٹھے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔