Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگموٹے ہونے کی وجہ آپ کے جیب میں ہوسکتی ہے

موٹے ہونے کی وجہ آپ کے جیب میں ہوسکتی ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

ایمسٹرڈم۔ کیا آپ جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں، وہ بھی اس وقت جب زیادہ کھانے سے گریز کرتے ہیں یا ورزش بھی کرتے ہیں، تو اس کی وجہ آپ کے ہاتھ یا جیب میں ہوسکتی ہےاور وہ ہے آپ کا  اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ۔جی ہاں رات کو اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹ کا استعمال میٹھا کھانے کی خواہش بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھتا ہے۔یہ دعویٰ نیدرلینڈ اور فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ستراسبورگ یونیورسٹی اور نیدرلینڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں چوہوں پر تجربات کے دوران اس بات کو دریافت کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ان آلات سے خارج ہونے والی نیلی روشنی میں ایک گھنٹہ رہنا بھی چوہوں کی کھانے کی خواہش پر اثرانداز ہوتا اور اگلے دن ناقص غذا کے استعمال کا امکان بڑھ جاتا۔

ان جانوروں کے بلڈشوگرسطح  اوپر کی جانب جاتی ہے  جس کے باعث جسم شکر کو حل  کرنے سے قاصر ہوجاتا جو کہ ذیابیطس سے قبل کی ایک انتبا ہ کی نشانی ہے۔محققین نے کہا ہے کہ نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ رات کو بہت زیادہ فونز کا استعمال موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران چوہوں کو رات میں نیلی روشنی میں رکھا گیا اور اگلے دن دیکھا گیا کہ وہ کیا کھاتے ہیں۔ان چوہوں کو دن میں بیدار رکھا گیا جبکہ رات کو سلایا گیا تاکہ وہ انسانی جسمانی گھڑی کی زیادہ بہتر نقل کرسکیں۔

ان چوہوں کو متوازن غذا، چینی کے پانی، چربی اور پانی پر مشتمل 4 غذاﺅں کو منتخب کرنے  کا موقع دیا گیا اور معلوم ہوا کہ نیلی روشنی میں رہنے کے بعد چوہوں نے زیادہ چینی کو ترجیح دی جبکہ ان کے جسم میں گلوکوز کی برداشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔محققین نے کہا ہے کہ یہ صرف ایک رات کا اثر تھالیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس سے موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج سوسائٹی فار دی اسٹڈی انجیسٹیو بی ہیوئیر کی سالانہ کانفرنس میں پیش کیے گئے۔