Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگیوپی پی ایس سی میں مسلم امیدواروں کا شاندار مظاہرہ،کامیاب امیدواروں میں...

یوپی پی ایس سی میں مسلم امیدواروں کا شاندار مظاہرہ،کامیاب امیدواروں میں 19 خواتین شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) کے جیوڈیشیل سروسز (سول جج جونیئر ڈویژن) ایگزام 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لکھنؤ کی آنکانکشا تیواری سر فہرست رہیں ہیں۔ اس مرتبہ مسلم امیداروں نے شاندار کاردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی سی ایس جے میں اس مرتبہ39 مسلمانوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں19 خواتین شامل ہیں۔

مسلم امیدواروں میں شاہنواز صدیقی سر فہرست ہیں انہوں نے امتحان میں 11ویں رینک حاصل کی ہے۔ جبکہ لڑکیوں میں حنا کوثر کو 96ویں رینک حاصل ہوئی ہے۔یو پی پی ایس سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ امتحان 16 دسمبر 2018 کو منعقد ہواتھا اور اس میں جملہ 64691 امیدوار شریک ہوئے تھے۔ امتحان  کا نتیجہ (پریلیمس) 5 جنوری 2019 کو جاری ہوا، جس میں 6041 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پریلیمس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا امتحان (مین ایگزام) الہ آباد اور لکھنؤ کے مراکز پر 30، 31 جنوری اور یکم فروری کو منعقد ہوا۔ مین ایگزام میں جملہ 5795 امیدوار شریک ہوئے۔ 13 جون 2019 کو مین ایگزام کانتیجہ  جاری کیا گیا جس میں 1847 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کامیاب قرار دیا گیا۔

انٹرویو 21 جون 2019 کو لیا گیا جس میں 1823 امیدوار شامل ہوئے جبکہ 24 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انٹرویو کے بعدجملہ 610 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جن میں سے 38 امیدوار مسلمان ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں  سے مسلمانوں میں جیوڈشری کے امتحان کی طرف رجحان بڑھا ہے جس کے مثبت نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مہناز خان بھی شامل ہیں جن کی شادی ایک گاؤں میں ہوئی ہے جہاں نیٹ ورک اور بجلی کی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔میرٹھ کے فرحان نے بھی کافی جد و جہد کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ مئو کی ثمرین فاطمہ اور سہارنپور کی نساء علی کی کہانی بھی حوصلہ بخش ہے۔