نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو لیکر لوک سبھامیں،وزیر آعظم نریندر مودی سے جواب طلب کیا کہ ”مودی نے انہیں ہندوستان اور پاکستان کے بیچ کشمیر مسئلہ کے معاملہ میں مدد کی خواہش کی ہے۔
کانگریس کے فلور لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نعرے لگانے کے بعد اس مدے کو اٹھایا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوؤں کے مدے کو اٹھاتے ہوئے چودھری نے کہا کہ ”ہندوستان،امریکہ کے سامنے جھک گیا ہے،ہم کمزور نہیں ہوئے ہیں۔وزیر آعظم کو اس کا جواب دینا چاہئے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلہ نے انہیں روکتے ہوئے کہا ”یہ ایک قومی اور بہیت ہی حساس مدّا ہے۔ اسپیکر نے کہاس مدے پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ہمیں تعمیراتی بحث کی ضرورت ہے۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہازور دیکر کہا کہ وزیر آعظم نریندر مودی کو اس مدے پر جواب دینا چاہئے۔ لیکن اسپیکر اوم برلہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔