Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںگائیوں کی ہلاکت کے بعد،گاؤں کے سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج

گائیوں کی ہلاکت کے بعد،گاؤں کے سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

مظفر نگر : اتر پردیش کے مظفر نگرضلع میں آوارہ کتوں کے حملہ میں دو گایوں کے مارے جانے کے بعد ایک گاؤں کے سرپنچ اور پنچایت کے سکریٹری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ واقعہ چہارشنبہ کو مظفر نگر کے بھوپا گاؤں میں پیش آیا۔جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق،گائیوں کی پناہ گاہ،جو پنچایت کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔میں مناسب فینسنگ نہیں تھی۔جہاں کتوں کے حملہ میں دو گائیں مرگئیں۔ضلع مجسٹریٹ ’سیلوا کماری‘نے کہا کہ سرپنچ اور پنچایت کے سکریٹری پر ”پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملس ایکٹ“ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدیدغفلت و لا پرواہی کے لئے پنچایت سکریٹری کو معطل کر دیا گیاہے۔اور سر پنچ کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی گئی ہے۔