حیدرآباد : تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نر سمہن نے سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کے دیہانت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔ایک تعزیتی پیام میں نرسمہن نے کہا کہ ایس جئے پال ریڈی تلنگانہ کے ایک شاندار پارلیمینٹرین تھے۔
انہوں نے اپنے طویل سیاسیکیرئیر میں متعدد وزارتوں پر فائز رہے۔وہ ایک بہترین منتظم اور ہونہار اسپیکر تھے۔ان کی موت سے تلنگانہ کی سیاست میں خلا ء پیدا ہوا ہے،اور ریاست نے ایک شاندار رہنما اور عظیم عوامی خدمت گزار کو کھو دیا ہے۔ ان کے دکھی اہل خانہ سے میں تعزیت کرتا ہوں۔
سابق مرکزی وزیر سودنی جئے پال ریڈی کی موت پر وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کانگریس قائد کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں خراج پیش کیا۔کے سی آر نے جئے پال ریڈی کی جانب سے مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے انجام دئے گئے خدمات کو یاد کیا۔اور دکھی خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سابق مرکزی وزیر جئے پال ریدی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دینے کے لئے چیف سکریٹری ایس کے جوشی کو ہدایت کی۔
ا