Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکے سی آر نے مکیش گوڑ کی موت پر تعزیت کا اظہار...

کے سی آر نے مکیش گوڑ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج سابق وزیر مکیش گوڑ کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعلیٰ نے وزیر،ایم ایل اے کی حیثیت سے انجام دئے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سوگوار افراد خاندان سے اظہر تعزیت کیا اور ان کی آتما کو شانتی دینے کی دعا کی۔وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما مکیش گوڑ کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ کر نے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری ایس کے جوشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے آخری رسومات کا انتظام کریں۔

مکیش گڑ کے افراد خاندان نے منگل کو آخری رسومات کرنے کی اطلاع دی ہے۔سابق وزیر کی لاش کو نامپلی میں واقع کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں رکھا جائے گا اور بعد میں گوڑا قبرستان میں آخری رسومات کی جائیں گی۔