Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہکالیشورم منصوبہ کی ناکامی،وزیر اعلیٰ کے سی آر کے یکطرفہ فیصلوں کا...

کالیشورم منصوبہ کی ناکامی،وزیر اعلیٰ کے سی آر کے یکطرفہ فیصلوں کا نتیجہ: بنڈارو دتاتریہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئیر رہنما اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے اتوار کے روز کالیشورم لفٹ آبپاشی منصوبے کو ایک ناکام منصوبہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سرکاری خزانے کو اس سے 80,000کروڑ روپئے کا بھاری نقصان ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کے چندر شیکھر راؤ حکومت کی تکنیکی غلطی نے ایک بہت بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔ کیونکہ اس منصوبے کا پانی مادیگڈابیراج سے کالیشورم  ذخیرے میں ناکامی کی وجہ سے واپس آرہا ہے۔

بی جے پہ رہنما نے الزام لگایا کہ کالیشورم منصوبہ کی ناکامی،وزیر اعلیٰ کے سی آر کے یکطرفہ فیصلوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ منصوبوں کی خرابی پر رد عمل کا اظہار کریں اور ریاست کے لوگوں کے سامنے حقیقت کو ظاہر کریں۔

 انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کالیشورم پروجیکٹ کے بارے میں کے سی آر کا فیصلہ ریاست کے عوام کے لئے ایک لعنت بن گیا ہے۔دتاتریہ نے ریاست کے سرکاری اسپتالوں کی قابل رحم حالت کا مسئلہ بھی اٹھایا۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ملیریہ،ڈینگو بخار اور چکن گنیا جیسی موسمی بیماریوں کے شکار افراد سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہہ سے مناسب علاج نہیں کر وا رہے ہیں۔

دتاتریہ نے کہا کہ بہت سارے غریب لوگ طبی امداد میں توسیع کرنے میں اسپتال حکام کی غفلت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جا رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت تمام دیہات کے مکینوں کو صاف پانی مہیا کرے اور ریاست کے قبائیلوں میں کمبل تقسیم کرے۔