Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآرٹیکل 370کو کیا گیا ختم،جموں کشمیر اور لداخ بنیں گے مرکز...

آرٹیکل 370کو کیا گیا ختم،جموں کشمیر اور لداخ بنیں گے مرکز کے زیر انتظام علاقے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں کشیدہ حالات کے دوران آج آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35اے کو ہٹایا گیا۔یہ آرٹیکل جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیتا تھا۔وزیر داخلہ امیت شاہ نیراجیہ سبھا میں اس کو ہٹانے کا اعلان کیا۔بی جے پی طویل عرصہ سے آرٹیکل 370اور آرٹیکل  35اے کی مخالفت کرتی آئی ہے۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے ہنگامے کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کوہٹانے کی قرارداد اور جموں کشمیر تشکیل نو بل پیش کیا۔اس بل کے ذریعہ حکومت نے جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے لداخ کو الگ کرکے مر کز کے زیر انتطام علاقہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ دیا جائے گا لیکن اس کی قانون ساز اسمبلی نہیں ہوگی۔

راجیہ سبھا میں امیت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370کا سہارا لے کر تین خاندانوں نے سالوں تک جموں۔کشمیر کو لو ٹاہے،امیت شاہ نے کہا،اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد جی کہتے ہیں کہ آرٹیکل  370جموں کشمیر کو ہندوستان سے جوڑتا ہے،یہ صحیح نہیں ہے۔مہاراجہ ہری سنگھ نے 27اکتوبر1947 کو ہندوستان کے ساتھ انضمام پر دستخط کئے،لیکن آرٹیکل 370،1954میں متعارف کرایا گیا تھا۔

امیت شاہ نے کہا آرٹیکل 370کو ختم کرنے میں ایک سکینڈ بھی نہیں لینا چاہئے۔حکومت کے اس فیصلہ پر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ دو۔تین ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے آئین کی اکپی پھاڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔ہم آئین ہند کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم ہندوستان کی حفاظت کے لئے اپنی جانکی بازی بھی لگا دیں گے۔

لیکن آج بی جے پی نے آئین کو مار ڈالا ہے۔دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370کوہٹانے کے فیصلہ کی حمایت کی ہے۔بی ایس پی راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ ستیش چندر مشرا نے کہا،ان کی پارٹی آرٹیکل  370کو ختم کرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔آرٹیکل 370کوہٹائے جانے کے بعد مختلف سیاسی قائدین کی جانب سے رد عمل سامنے آرہے ہیں۔