Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکیرالہ میں بارش سے 42افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زیادہ افراد امدادی...

کیرالہ میں بارش سے 42افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زیادہ افراد امدادی کیمپوں میں منتقل

- Advertisement -
- Advertisement -

تروانتھا پورم: کیرالہ میں بھاری سیلاب سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔اور کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کیرالہ سیلاب میں ہونے والی اموات کی تعداد 42ہوگئی اور بارش سے متاثرہ ریاست کے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو 800سے زائد امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پچھلے تین دنوں میں 42اموات ہوئی ہیں،جنمیں سے 11افراد کا تعلق ویاناڈ سے ہے۔

سیلاب سے متعلق جائیزہ اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ پینا رائی وجین نے کہا کہ ”80لیانڈ سلائیڈس،جو سب سے زیادہ تباہی کا باعث بنی ہیں،اور آٹھ اضلاع  بد ترین تباہی کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکام ان علاقوں میں لا پتہ ہونے والوں کی اصل تعداد کے بارے میں ابھی تک معلومات حاصل نہیں کر سکے ہیں۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق،41کوالاپا را سے لا پتہ ہو ئے ہیں۔

وجین نے کہا کہ ”ایرنا کولم،پلککڑ،ملاپورم،اڈوکی،کوزی کوڑ،وایاناڈ اور کننور میں آج شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وایاناڈ میں،بنا سورا ڈیم بھرا ہوا ہے۔ڈیم کے بہاؤ میں رہنے والے افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بد ترین متاثرہ مقامات پر موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے ہوائی آپریشن نہیں کر سکتے ہیں،ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ جیسے ہی موسم ٹھے ہو جائے گا،ان علاقوں میں فضائی کارروائی کی جائے گی۔