Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدو ابلے ہوئے انڈوں کی قیمت 1,700روپئے

دو ابلے ہوئے انڈوں کی قیمت 1,700روپئے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی :  ممبئی کے ہائی اینڈ فور سیزن ہوٹل میں دو ابلے ہوئے انڈوں کی قیمت 1,700روپئے ہے۔اداکار راہول بوس کے کیلے والے تنازعہ کے بعد،جس کے نتیجہ میں جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل پر چندی گڑھ کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 25,000 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے،ٹویٹر صارف کارتک دھر نے اس عنوان کے ساتھ ایک بل بھی شائع کیا ہے۔

انہوں نے راہول بوس کو کیپشن کے ساتھ ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ”بھائی کیا ہم احتجاج کریں گے۔۔؟اس سے قبل چندے گڑھ کے جے ڈبلیو میرٹ ہوٹل میں دو خراب کیلے 442روپئے میں  اداکارراہول بوس کو دئے گئے تھے۔جس کے بعد اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔جس میں دو انڈوں کی قیمت 1,700روپئے ہے۔