حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو دیہاتوں اور قصبوں کو صاف ستھرا اور ہریالی پر زور دیتے ہوئے کے لئے60روزہ خصوصی ایکشن پلان کا اعلان کیا۔اس ایکشن پلان کا مقصد نیا پنچایت راج ایکٹ اور میونسپلٹی ایکٹ کو متعارف کرانا ہے۔
تاریخی گولکنڈہ میں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروگرام شروع ہونے سے قبل حکومت بلدیاتی اداروں کو فینانس کمیشن کی گرانٹ سے فنڈز جاری کرے گی۔
اعلان کردہ پروگرام کے پہلے مرحلہ کے تحت،لوگوں کی شرکت سے دیہات اور قصبوں میں صفائی،ستھرائی کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق خراب صورتحال صحت کی خرابی کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس 60روزہ پروگرام میں عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی شرکت سے دیہاتوں اور قصبوں کی ٹوپو گرافی کو تبدیل کرنا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سول سو سائٹی کی تنظیموں کو لوگوں کی مدد سے کچرے کو مکمل طور پر صاف کرنے کا کام کرنا چاہئے۔کے سی آرنے یہ بھی اعلان کیا کہ بجلی کا شعبہ زنگ آلود کھمبوں کو تبدیل کرنے اور لٹکی ہوئی تاروں کو سدھارنے کے لئے لوگوں کی مددسے کام کرے گا۔اور پاور ویک کے طور پر منائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیہاتوں اور قصبوں کو بلدیاتی اداروں کی مدد سے ان کی ضروریات کے مطابق شجر کاری کرنی چاہئے اور پودے لگانے چاہئے۔ دیہاتوں اور قصبوں کے بجٹ کا 10 فیصد،ہریالی کی ترقی اور فروغ کے لئے مختص کیا جا نا چا ہئے۔کے سی آر نے کہا کہ درخواست کی بنیاد پر ہر گھر کو چھ پودے فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ”بنگارو“(سنہری تلنگانہ) کا خواب جلد ہی اخلاقی اور پر وعزم حکمرانی کے ذریعہ پورا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ آج ملک کے سامنے فخر اور ماڈل ریاست کے طور پر کھڑا ہے اور بنگارو تلنگانہ کی تعمیر کے لئے بنیادیں مضبوطی سے رکھی گئی ہیں۔
کے سی آر نے دعوی کیا کہ تلنگانہ کی دولت،جو ریاست کے قیام کے وقت تقریبا 44لاکھ کروڑ روہئے تھی،اب اس کی مالیت 8.66لاکھ کروڑ روپئے ہے۔
کے سی آر نے کہا کہ 2018-19 میں تلنگانہ گروس اسٹیٹ ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ایس ڈی پی)میں 14.84شرح کے ساتھ سر فہرست ریاستوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ”حکومت نے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق ”آسرا“ پنشن کی رقم کو دگنا کر دیا ہے۔اور مختلف صلاحیت و مہارت رکھنے والے افراد کو ماہانہ 3,016 روپئے دے رہے ہیں۔اور اولڈ ایج پنشن کی اہلیت کی عمر کو 65سے بڑھا کر 57سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق،زراعت کی مالی امداد،رعیتو بندھو‘ کے تحت دی جاتی ہے،جسے ہر سال 8,000روپئے سے بڑھا کر 10,000روپئے کیا گیا ہے۔
کے سی آر نے مزید کہا کہ کرشنا اور گوداوری ندیوں کے پروجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پروجیکٹ،نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور پوری دنیا کی توجہ مبذول کر لی ہے۔اس کا افتتاح حال ہی میں مہاراشٹرا اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں ہوا۔
کے سی آر نے کہا کہ جون 2020میں ریاست کے کسانوں کو 575ٹی ایم سی اضافی پانی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔