Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمغربی بنگال میں بی جے پی کارکن کا قتل

مغربی بنگال میں بی جے پی کارکن کا قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکاتا :  مغربی بنگال کے ضلع بیر بھم میں شر پسندوں کی جانب سے کچا بم پھینکنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک پچاس سالہ کارکن کی موت ہوگئی۔ضلع پولیس نے اتوار کو یہ بات بتائی۔

لبھ پور پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا ”ہفتہ کی رات بم دھماکے کے نتیجے میں 50سالہ دالوشیخ کی موت ہوگئی۔جو بی جے پی کے کارکن کے طور پر جانا جاتا تھا۔مزید تفتیش کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

افسر نے بتایا کہ انہیں ابھی تک با ضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ شیخ کو قتل کرنے والے شر پسند ترنمول کانگیس کے رکن تھے اور یہ بھی کہا کہ پولیس واقعہ پیش آنے کے کافی دیر بعد یہاں پہنچی۔

ریاستی بی جے پی سکریٹری سیانتان باسو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لوگوں کی طرف سے ان کی پارٹی کے کارکنوں کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان خاطیوں کو بخشا نہیں جانا چاہئے۔