حیدرآباد : تلنگانہ حکومت کا بجٹ اجلاس ماہ ستمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے ہفتہ کے روز مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لیا۔شاخوں سے کہا گیا کہ وہ سال 2019-20 کے بجٹ کی تجاویز کو فوری طور پر محکمہ خزانہ کو پیش کریں۔
وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کہا کہ جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جائے گا اور کہا کہ محکمے،تجاویز کوجلد مکمل کریں۔مختلف محکموں کے عہدیداروں سے،متعلقہ وزراء سے جائزہ میٹنگ مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔
مذکورہ اجلاس میں حکومت کے خصوصی سکریٹریوں،جن میں راجیشوری تیواری،چترا رامچندرن،ادھار سنہا،سومیش کمار،شانتی کماری،چیف سیکریٹریز اور مختلف محکموں کے کمشنرز شریک ہوئے۔