Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبہار کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگناتھ مشرا کا دیہانت

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگناتھ مشرا کا دیہانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : بہار کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگناتھ مشرا کا پیر کو دہلی میں حرکت قلب رک جانے سے دیہانت ہو گیا۔ان کی عمر82سال تھی۔ مشرا کے اہل خانہ کے مطابق،وہ ایک طویل عرصہ سے علیل تھے اور دہلی میں زیر علاج تھے۔انہیں کینسر اور دیگر بیماریاں لاحق تھیں۔

دوران علاج انہوں نے پیر کی صبح 9.45پرآخری سانس لی۔ان کی موت کی خبر عام ہونے کے بعد ریاست بہار میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ڈاکٹر مشرا کی شناخت بہار کی سیاست میں ایک تجربہ کار رہنما کے طور پر تھی۔

جگناتھ مشرا،جو بہار کے تین با ر1975میں،  1980 میں،اور  1989میں وزیر اعلیٰ بنے تھے،بچپن سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے تھے۔انہوں نے اپنے کئیریر کا آغاز بطور پروفیسرکیا،لیکن اس کے بعد وہ سیاست میں داخل ہوئے اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔ڈاکتر مشرا نے مرکزی زیر کی بھی ذمہ داری بھی سنبھالی تھی۔

جگناتھ مشرا کو زمینی لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ان کا بہار کے بڑے قائدین میں شمار کیا ہوتا ہے۔وہ 90کی دہائی کے وسط میں مرزی کابینہ کے وزیر بھی رہے تھے۔کانگریس چھوڑنے کے بعد وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے اور اس وقت وہ جنتا دل (یونائیٹیڈ) میں تھے۔