حیدرآباد : ٹی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی ڑاماراؤ نے آج کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست کی کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے مقابلے میں حکمراں جماعت کو لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے ٹی آر ایس ہیڈ کوارٹر میں کہا کہ پارٹی کو ریاست میں کل 60لاکھ ممبرس ملے ہیں۔
جمعرات کو ٹی آر ایس کی ممبر شپ مہم کے اختتام پر کے ٹی آر نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کو لوگوں کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔کے ٹی آر نے اس مہم میں حصہ لیکر اسے کامیاب بنانے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نیکہا کہ بی جے پی،جو ریاست میں اہم اپوزیشن ہونے کا دعویٰ کرتی ہے،اس کے صرف 12لاکھ ممبر ہیں۔ٹی آر ایس کے کار گزار صدرنے بتایا کہ گجویل اور وردنا پیٹ ممبر شپ مہم میں آگے رہے اومقامی لیڈروں اور پارٹی عہدیداروں سے ان کے اس مہم کو کامیاب کرنے میں اہم کردار کے لئے ان سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ممبر شپ نے یہ ثابت کر دیا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ فلاحی منصوبوں پر مستقل نفاذ کے خواہاں لوگوں کی حمایت حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں ٹی آر ایس دفتروں کا افتتاح دسہرہ سے کیا جائے گا۔