Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںنریندر مودی نے ارون جیٹلی کی موت پر کیا اظہار تعزیت

نریندر مودی نے ارون جیٹلی کی موت پر کیا اظہار تعزیت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی،جو اس وقت اپنے تین ملکی دورے،فرانس،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورہ پر ہیں،انہوں نے ہفتہ کے روز سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل قدر دوست کھو چکے ہیں۔نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ”بی جے پی اور اروج جیٹلی جی کا اٹوٹ رشتہ تھا۔وہ ہماری پارٹی کا سب سے پسندیدہ چہرہ بن گئے تھے،جو پارٹی پروگراموں اور نظریات کو معاشرے سے جوڑ سکتے تھے۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیر آعظم نے کہا ”ارون جیٹلی ایک عظیم سیاسی شخصیت،دانشور رہنما تھے۔انہیں معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کی جانب سے سراہنا ملی تھی۔انہیں ملک کے آئین،تاریخ،عوامی پالیسی،حکمرانی اور انتظامیہ کے بارے میں بھر پور معلومات تھے۔

نریندر مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ”ارون جیٹلی نے اپنے طویل سیاسی کیرئیرکے دوران متعدد وزارتی فرائض انجام دئیے ہیں،جن سے انہیں ہندوستان کی معیشت کو فروغ دینے،دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے،عوام دوست قانون سازی اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے قابل بنایا۔