حیدرآباد : مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بارے میں کہا کہ ’یہ ووٹ کے لئے نہیں بلکہ ملک کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے کیا گیا ہے۔انہوں نے وادی کے حالات سے متعلق کہا کہ ”کچھ اضلاع کو چھوڑ کر،وادی کشمیر میں مجموعی طور پر صورتحال معمول پر ہے۔کشن ریڈی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی،اورابھرتے ہوئے ہندوستان پر اثرات“کے عنوان پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
اس سے قبل 21اگسٹ کو کشن ریڈی نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے پاکستان کی بد نیتی کے پیش نظر مرکز نے کچھ پابندیاں عائد کی ہیں۔اور اپوزیشن رہنماؤں کو وہاں کا دورہ کرنے کے لئے کچھ دن انتظا کرنا چاہئے۔
واضح ہو کہ پانچ اگسٹ کو جموں و کشمیر سے،آرٹیکل 370کی تین دفعات میں سے دو کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ابھی تک سیکیوریٹی کے پیش نظر سیکیوریٹی فورسیس کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ کئی دنوں سے فون،انٹر نیٹ بند کئے جانے کے بعد اب انہیں آہستہ آہستہ شروع کیا جا رہا ہے اور حکومت کے مطابق یہاں کی صورتحال دن بدن معمول پر آرہی ہے۔