Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکشمیر ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے،پاکستان کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں:...

کشمیر ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے،پاکستان کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں: راہل گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کو سری نگر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے اور انہیں دہلی واپس بھیجنے کے بعد،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چہارشنبہ کو حکومت کے اس موقف کی حمایت کی کہ کشمیر ہندوستان کاداخلی مسئلہ ہے،اس میں پاکستان کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی جو اس وقت کیرالہ کے اپنے پارلیمانی حلقہ وایاناڈ میں ہیں،انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ”میں بہت سے امور پر اس حکومت سے متفق نہیں ہوں،لیکن میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے اور پاکستان یا کسی اور بیرونی ملک کے لئے اس میں مداخلت کرنے کی کو ئی گنجائش نہیں ہے۔

راہل نے مزید کہا ”جموں و کشمیر میں تشدد ہو رہا ہے۔کیونکہ پاکستان اس کی حمایت کر رہا ہے۔جو دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑے حامی کے طور پر جانا جاتا ہے۔راہل گاندھی کا یہ بیان پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان اور ان کے متعدد وزراء کی جانب سے جموں و کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے پر ہنگامہ آرائی کے بعد سامنے آیا ہے۔

 راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد کانگریس کے سینئیر لیدر ششی تھرور نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان،اور پارٹی کااٹوٹ حصہ ہے۔