حیدرآباد: وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو پلامورلفٹ آبپاشی پروجیکٹ کے تحت اہم ذخیرہ سمجھے جانے والے کریوینا پروجیکٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے ہوائی سروے کے ذریعہ،کاموں کامعائنہ کیا،اور متعلقہ عہدیداروں،انجنئیروں اور ورک ایجنسیوں کے ساتھ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے انجینئیروں اور ورک ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ آبی ذخائیر سے متعلق کام جنگی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کاموں کو روزانہ تین شفٹوں میں بلا تعطل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کیا جانی چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہ کسی کوبھی ادائگیوں کی فکر کرنے کی ضروورت نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ”چونکہ کالیشورم پروجیکٹ کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے،لہذا پلاموررنگا ریڈی لفٹ آبپاشی پروجیکٹ پر توجہ دی جانی چاہئے۔تیزی سے کاموں کی تکمیل کے لئے،مراعات کا اعلان کیا جائے گا اور اگکلے مانسون تک یہ کام مکمل کیاجاگا تاکہ کسانوں پانی دستیاب ہو سکے۔پھر وزیر اعلیٰ کے سی آر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ویٹم پروجیکٹ کے لئے روانہ ہو گئے۔
ان کے ہمراہ وزیر نرنجن ریڈی،سرینواس گوڑ،ایم پی سنتوش کمار جوگن پلی،سرینواس ریڈی،رامولو، مقامی رکن اسمبلی آلا وینکٹیشور ریڈی،کوڈنگل کے رکن اسمبلی نریندر ریڈیاور دیگر عوامی نمائندے،سی ایم او سکریٹری سمتھا سبھروال،ایریگیشن ای این سی مرلی دھر راؤ،سی ای رمیش کمار موجود تھے۔