حیدرآباد : تلنگانہ کے چیف الیکٹرول آفیسر رجت کمار نے اتوار کو جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں الیکٹرز کی تصدیق پروگرام پورٹل کے افتتاح کے دوران شہریوں سے اپنے نا، مکان کا پتہ،پولنگ اسٹیشن،انتخابی حلقہ اور اسی طرح کی دیگر تصدیق کر وانے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر رجت کمار نے کہا کہاس کا مقصد رائے دہندگان کو انتخابی تفصیلات سے واقف ہونے اور خود کی توثیق کرنے اور غلطیوں کی اصلاح کرنے،اس طرح کے نام،عمر،پتے کے اضافوں اور حزف ہونے کی صورت میں غلطیوں کی اصلاح کرانے کا اختیاردینا ہے۔انہوں نے ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ ای وی پی کے علاوہ الیکشن کمیشن کی فراہم کردہ سہولیات،این وی ایس پی پورٹل،ووٹر ہیلپ لائن،موبائل اے پی پی اور1950نمبر دائل کرنے کے ذریعہ اپنے انٹر ویوں کی تصدیق کریں۔
داکٹر رجت کمار نے کہا کہ شہریوں نے ضرورت کے مطابق دستاویزات جمع کرواکر ڈرائیونگ لائسنس،پاسپورٹ کے لئے درخواست دی ہے،اسی طرح کی کوششوں اور دلچسپی کو ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروانے میں بھی دکھایا جانا چاہئے۔سی ای او نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بی ایل اوز کے علاوہ رہائشی ویلفر اسوسی ایشن کو بھی شامل کریں اور آئی ٹی ملازمین اور دیگر سے بھی اپیل کی کہ وہ فراہم کردہ خدمات کو بروئے کار لائیں۔
مشترکہ ایڈ سی ای او روی کرن،کمشنر اینڈ ڈی ای او حیدرآباد لوکیش کمار،زونل کمشنر ہری چندنا،ایڈیشنل کمشنر،انتکابات جئے راج کینیڈی،جوائنٹ کمشنر پنکجا اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔