حیدرآباد : 2011میں گنیش تہوار کے دوران،اڈونی شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلہ میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا،تلنگانہ اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی نے اتوار کے روز آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی پرزور دیا کہ وہ پولیس کو اس معاملہ کو بند کرنے کی ہدایت دیں۔
اے پی کے وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں اویسی نے بتایا کہ اگر چہ کہ پر امن تصفیہ کے بعد کوئی تازہ واقعات نہیں ہوئے ہیں،لیکن دونوں برادری کے لوگوں کو غیر ضروری طور پر سمن موصول ہو رہا ہے۔یہ تمام افراد غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کی وجہ سے بہت تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ جگن ریڈی سے درخواست کی کہ وہ دونوں برادری کے لوگوں کے خلاف انسانی بنیادوں پر،تمام مقدمات کو واپس لے کر متعلقہ حکام کو سمن جاری کرنابند کرنے کی ہدایت دے۔