- Advertisement -
- Advertisement -
نئی دہلی :پیر کے روز میٹرو کے جھنڈی والان اسٹیشن پرایک خاتون نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔خاتون کی شناخت کی کو شش کی جارہی ہے۔اس کی عمرقریب 40 سال ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے عہدیدار نے بتایا ”حادثے کے وقت ٹرین نوئیڈا۔واشالی کی ظرف جا رہی تھی۔خاتون کی لاش کولیڈیی ہارڈنگ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں رکھاگیا ہے۔
پچھلے ماہ بھی،25سالہ شادی شدہ خاتون نے میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔