Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیدنیا کے ہر معاشرے میں ہم جنس پرست موجودہونے کا نیا انکشاف

دنیا کے ہر معاشرے میں ہم جنس پرست موجودہونے کا نیا انکشاف

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ دنیا پھر میں ہم جنس پرستی کارجحان برھتا ہی جارہا ہے اور اب تو نئے مطالعہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے ہر معاشرے میں ہم جنس پرست موجود ہیں ۔جنسی رجحانات کے حوالے سے اب تک ہونے والی سب سے بڑی مطالعاتی تحقیق کرنے والی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے ہر انسانی معاشرے میں 10 فیصد تک افراد ہم جنس پرست رجحانات کے حامل ہیں۔

امریکا، برطانیہ اور سوئیڈن جیسے ممالک میں جنسی رجحانات پر ہونے والی تحقیق اور ہم جنس پرست افراد کے ڈیٹا کے مطالعاتی جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسان کسی ایک مخصوص پیدائشی جین کی وجہ سے ہم جنس پرست نہیں بنتا۔سائنسی جریدے سائنس میگ میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم نے امریکا، برطانیہ اور سوئیڈن سمیت دیگر ممالک کے ہم جنس پرست افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ماہرین نے یہ ڈیٹا امریکی کمپنی 23 اینڈ می اور برطانیہ کے یوکے بائیو بینک سمیت سوئیڈن سے حاصل کیا۔

ماہرین نے 4 لاکھ 9 ہزار کے قریب برطانوی جب کہ 68 ہزار سے زائد امریکی افراد کے جنسی رجحانات اور ان کے ڈی این اے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی ماہرین نے سوئیڈن کے لوگوں کے رجحانات کا بھی جائزہ لیا۔ماہرین نے خصوصی طور پر ڈیٹا اور ڈی این اے نتائج سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا انسان میں کوئی پیدائشی چین ایسا بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان ہم جنس پرست بنتا ہے؟

ماہرین کے مطابق ڈیٹا کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ انسان میں پیدائشی طور پر پائے جانے والے متعدد جینز اس کے جنسی رجحانات پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان ہی جینز کی وجہ وہ اپنے جنسی رجحانات کا تعین کرتا ہے۔مطالعے سے بات واضح ہوئی کہ کوئی بھی انسان کسی ایک ہی جین کی وجہ سے ہم جنس پرستی کی جانب راغب نہیں ہوتا۔ماہرین نے بتایا کہ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی بھی انسان کے ہم جنس پرست بننے کا کوئی ایک سبب نہیں بلکہ وہ مختلف، 4 سے 5 اسباب کی وجہ سے اس طرح کے رویے کی جانب راغب ہوتا ہے۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ کچھ افراد طرز زندگی کی وجہ سے بھی ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔تحقیق کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش اور ان کی ایک ساتھ پرورش، ان کا طویل وقت تک ایک ساتھ رہنا، خاندانی اور گھریلو رہن سہن اور دوستوں سے ملنا جلنا بھی ہم جنس پرستی کے رجحانات کی جانب راغب کرنے کے سبب ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈیٹا سے واضح ہوتا ہے کہ انسان مختلف جینز اور مختلف اسباب کی وجہ سے ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہوتا ہے۔ماہرین نے ڈیٹا اور لوگوں کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے بتایا کہ تقریبا دنیا کے ہر معاشرے میں ہم جنس پرست رجحانات کے حامل افراد پائے جاتے ہیں۔دنیا کے ہر معاشرے کی مجموعی آبادی کے 2 تا10 فیصد تک افراد ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔