Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگملائم سنگھ یادو، آعظم خان کی حمایت میں آئے،اوران کی حمایت میں...

ملائم سنگھ یادو، آعظم خان کی حمایت میں آئے،اوران کی حمایت میں مہم چلانے کا کیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے سر پرست ملائم سنگھ یادو،منگل کو اپنے ساتھی محمد آعظم خان کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ بی جے پی حکومت میں کچھ افسران اور رہنماؤں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔تقریبا تین سال کے وقفے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے اعلان کیا کہ وہ آعظم خان کی حمایت میں ایک مہم کی قیادت کریں گے۔ایس پی کے سرپرست نے کہا کہ ”وہ ایک یا دو دن میں مہم کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا سماج وادی پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ،اس مشکل گھڑی میں آعظم خان کے لئے متحد ہو کر لڑیں اور ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ’میں آعظم خان کو کئی دہائیوں سے جانتا ہوں اور وہ کو ئی غلط کام نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگرآعظم خان پر زیادتی بند نہیں ہوئی تو وہ اس معاملے میں وزیرآعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملائم سنگھ کے فرزند اکھیلیش یادو،مذکورہ پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھے۔ملائم سنگھ کی حمایت اور اپیل اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ رامپور میں کئی ایک مقدمات کا سامنا کرنے والے آعظم خان کی حمایت میں کسی بھی ایس پی رہنما نے آج تک بات نہیں کی ہے۔

ملائم سنگھ نے آعظم خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو ہر یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے ملک اور بیرون ملک اپنے دوستوں سے چندہ کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتاہے کہ کچھ فٹ اراضی  پر تجاوزات کی ہیں،لیکن وہ مجرم نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”بی جے پی میں کچھ رہنماؤں کو بھی لگتا ہے کہ آعظم کان کے کلاف زیادتیوں سے حکومت اور پارٹی کی امیج خراب ہوگی۔لیکن کچھ افسران ہیں جو ایس پی کے ارکان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں،ملائم سنگھ یادو جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ’]آعظم کان ایماندار ہیں  اور یقینا وہ ظالم نہیں ہیں،جیسا کہ انہیں کہا جا رہا ہے۔انہوں نے میدیا سے اپیل کی کہ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کریں۔

آعظم خان کے خلاف پچھلے دو ماہ کے دوران،جوہر یونیورسٹی کے لئے زمین پر قبضہ،تجاوزات،کتاب چوری،مجسمے کی چوری کیاور بھینسوں کی چوری کے 78سے زیادہ واقات میں مقدمے درج کئے گئے ہیں۔رامپور میں پولیس نے ان کے لگزری ریزورٹ ”ہمسفر“ کی ایک دیوار بھی منہدم کر دی ہے۔سداتھ ہی آعظم خان کی بہننکہت اخلاق کو گزشتہ جمعہ کو پولیس نے پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا تھا،کیونکہ وہ

 جوہر ٹرسٹ کی خزانچی ہیں۔