Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگچھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کا بیٹا گرفتار

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کا بیٹا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

رائے پور : چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کے بیٹے امیت جوگی کو منگل کے روز پولیس نے ان کی جائے پیدائش سے متعلق انتخابی حلف نامہ میں غلط معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا۔امیت جوگی کو بلاسپور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

بلپو ر میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) سنجئے کمار دھروو نے میڈیا کو بتایاکہ امیت جوگی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت کے حکم کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

رواں سال فروری میں مرواہی کے سابق رکن اسمبلی امیت جوگی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420کے تحت ایک مقدمہ گوریلا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔مرواہی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار سمیرا پائکرا کی شکایت کے بعد یہ گرفتاری کی گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ 2013میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت امیت جوگی نے اپنے حلد نامہ میں اپنی پیدائش کی جگہ کے بارے میں غلط معلومات دی تھی۔

اجیت جوگی اور انکے بیٹے امیت جوگی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے) چلاتے ہیں،جو پچھلے سال ریاستی اسمبلی انتخابات میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔