Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس کی سینئیر رہنما کماری شیلجا ہریانہ کانگریس کی صدر اور،ہوڈا ’سی...

کانگریس کی سینئیر رہنما کماری شیلجا ہریانہ کانگریس کی صدر اور،ہوڈا ’سی ایل پی‘رہنما مقرر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : ہریانہ میں آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل،کانگریس نے چہارشنبہ کو سابق مرکزی وزیر کماری شیلجاکو ہریانہ کانگریس کا سربراہ ابنایا گیا ہے۔ور سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہوڈا کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا رہنما اور انتخابی کمیٹی کا چئیر مین مقرر کیا ہے۔

واضح ہوکہ کماری شیلجا گاندھی خاندان کی بہت ہی قریبی مانی جاتی ہیں،اور سونیا گاندھی کے قریبی لیڈروں میں ان کی گنتی ہوتی ہے۔

سابق مرکزی وزیر و ہریانہ کانگریس کے انچارج غلام نبی آزاد،اور پارٹی کے جنرل سکریٹری،آرگنائزیشن،کے سی وینو گوپال نے یہ اعلانات کئے۔میڈیا نمائندوں سے مخاطب ہوکر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ”کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کماری شیلجا کوہریانہ کانگریس کی چیف کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔اسی طرح ہوڈا کو سی ایل پی کا قائد اور اپوزیشن لیڈر اورانتخابی کمیٹی کا چئیرمین بنایا گیا ہے۔

ریاست ہریانہ میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔بھوپیندر ہوڈا سے متعلق کانگریس اعلیٰ کمان کے اس فیصلہ کو ہوڈا کی ناراضگی اور ریاست کے پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لرائی کو دور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔