حیدرآباد : تلنگانہ تکنیکی جدت طرازی میں سب سے آگے ہے،اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام”تلنگانہ میں سرمایہ کاری اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی“ کے موضوع پر گفتگو کے دوران پرنسپل سکریٹری برائے صنعت اور ٹیکسٹائل جیش رنجن نے یہ بات کہی۔
جیش رنجن نے اس بات کی نشاندہی کی کہ حکومت کے بہت سیاقدامات میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال اب ایک اہم جز ہے۔کان کنی،امن و امان اور جنگل سے متعلق تحفظ جیسے بہت سے شعبوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یادداری میں ہیکل کمپلکس کی ترقی کے لئے نیا ماسٹر پالن ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا گیا ہے۔
اس دوران جیش رنجن نے ڈیٹا سیکیوریٹی کے بارے میں وضاحت کی کہ وقت کی ضرورت ہے اور سلامتی کے موجودہ طریقہ کا ر کو مضبوط بنانے کے لئے ایک خصوصی قانون کی ضرورت ہے۔پروگرام کے دوران رنجن نے تلنگانہ مین سر مایہ کاری،انفارمیشن ٹیکنالوجی،آئی ٹی ای ایس اور صنعتی پالیسی سے متعلق وسیع پیمانے پر ان امور پر بات کی۔