حیدرآباد : ریاست کی دو پارٹیوں کانگریس اور تلگو دیشم سے تعلق رکھنے والے لیڈروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔چہار شنبہ کے روز کانگریس کے سینئیر لیدر رویندر نائک اور ٹی ڈی پی کے سینئیر لیڈٖرآر آر پرکاش ریڈی نیبی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری مرلی دھر راؤ، مرکزی وزیر داخلہ برائے مملکت جی کشن ریڈی اور ریاستی بی جے پی صدر کے لکشمن کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر کے لکشمن نے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکمران ٹی آر ایس قائدین بی جے پی کارکنوں پر تنقیدی حملے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کی خاندانی حکمرانی کے خلاف لڑنے کے لئے کسی بھی جمہوری تنظیم سے ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں ٹی آر ایس کی واحد متبادل ہے،کیونکہ ریاست میں بھگوا پارٹی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی 2023کے انتخابات میں ریاست میں کامیابی حاصل کریگی اور اقتدار پر فائز ہو گی۔