Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتاریگامی اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں نظر بند کیا...

تاریگامی اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے : یچوری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے سابق رکن قانون ساز  وسی پی آئی ایم رہنما محمد یوسف تاریگامی ور ان کے اہل خانہ کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کیا ہے۔28اگسٹ کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس عبد النظیر کی بنچ نے یچوری کو کشمیر جانے اور تریگامی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔عدالت نے،یچوری سے بھی ان کے ریاست کے دورے کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔

تاریگامی نے دعویٰ کیا کہ ان کے اہل خانہ اور بچے ہوسو کی گرفت میں ہیں۔نہ تو کسی کو گھر میں جانے دیا جاتا ہے اور نہ ہی باہر جانے دیا جاتا ہے۔حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس سری نگر یا ہندوستان کی کسی بھی حصوں میں اپنے کنبہ اور دوستوں سے بات کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

یچوری نے پانچ اگسٹ کو آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد تاریگامی کی نظر بندی کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست دائر کی تھی،درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تاریگامی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور یچوری ان سے ملنا چاہتے ہیں۔حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاریگامی کے ساتھ بات چیت کے دوران سینئیر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) بھی کمرے میں موجود تھے،حالانکہ ان کی موجود گی لازمی نہیں تھی۔

یچوری نے دعوی کے کہ پولیس افسر نے انہیں بتایا کہ تریگامی کے کلاف کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے اور انہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے،بلکہ وہ آزاد ہیں۔تاہم جمعرات کو اعلیٰ عدالت نے بیمار سی پی آئی ایم رہنما محمد یوسف تاریگامی کو  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آفمیڈیکل سائنسس (ایمس)منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت اولین ترجیح ہے۔