نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز نریندر مودی حکومت پر معیشت میں سست روی اور گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا الزام لگاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔پرینکا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ”حکومت اپنے اقتدار کے 100پورے ہونے کا جشن منا رہی ہے،جو بہت سے صنعتی علاقوں کے لئے ”بربادی کا جشن“کی طرح ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہر طرف سے نوکریاں جانے کی خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شعبے سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور نوکریاں ضائع ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل پرینکا نے یو پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اتر پردیش کی عوام کو یو گی حکومت نے ”جھٹکا“ دیا ہے۔کیونکہ یوپی حکومت نے بجلی کے نر خوں میں 12 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 60پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ کسانوں کی بجلی 15فیصد زیادہ کردی گئی ہے۔