Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہکے سی آر نے ایک بار پھر کابینہ میں کی توسیع،بیٹے اور...

کے سی آر نے ایک بار پھر کابینہ میں کی توسیع،بیٹے اور بھتیجے کو کیا شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اتوار کو اپنی کابینہ میں توسیع کی۔جس میں چھ وزراء کو شامل کیا گیا،جن میں ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ اور بھتیجے ہریش راؤ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔نئے وزراء کو تلنگانہ کی نئے گورنر تامیلیسائی سوندراراجن نے شام 4.14بجکر14منٹ پر راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں عہدہ و رازداری کا حلف دلایا۔

حلف لینے والے دیگر چار وزراء میں،سبیتا اندرا ریڈی،گنگولا کملاکر،پوودا اجئے اور ستیا وتی راتھوڑ شامل ہیں۔اس حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ،ان کے کابینی رفقاء،تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے رہنما،ارکان پارلیمنٹ،ریاستی ارکان اسمبلی اور سینئیر عہدیداران نے شرکت کی۔

دلچسپ بات یہ رہی کے تامیلیسائی سوندراراجن نے ریاست کی گورنر کی حیثیت سے حلف لینے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد نئے وزراء کو حلف دلایا۔