- Advertisement -
- Advertisement -
حیدرآباد : وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی سفارش پر تلنگانہ کی گورنر تامیلیسائی سوندراراجن نے نئے کابینی وزراء میں محکموں کی تقسیم عمل میں لائی۔ٹی ہریش راؤ کو محکمہ خزانہ ،کے ٹی آر کوایم اے،اینڈ یوڈی،صنعت اور آئی ٹی سی کا محکمہ دیا گیا۔پٹولہ سبیتا اندرا ریڈی کو تعلیم،گنگولہ کملاکر کو بی سی بہبود،پیووادا اجئے کمار کو ٹرانسپورٹ،جی جگدیش ریڈی کو محکمہ توانائی مختص کیا گیا۔