Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریں”کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے“جمعیت علمائے ہندکا بیان

”کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے“جمعیت علمائے ہندکا بیان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند نے جمعرات کے روز اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے“۔اور کہا کہ وہ علحیدگی پسند وں کی تحریکوں کو نہ صرف ہندوستان بلکہ کشمیری لوگوں کے لئے بھی نقصان دہ سمجھتی ہیں۔اس بارے میں ایک قراردادکو جمعیت کی جنرل کونسل نے دہلی میں اپنے مرکزی دفتر میں منظور کیا۔اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ وہ ”کشمیری عوام کی خواہش،ان کی عزت نفس اور ان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ سے غافل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جمہوری اور انسانی حقوق کا تحفظ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔یہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ کشمیری عوام کی فلاح و بہبود ہندوستان کے انضمام میں مضمر ہے۔

پاکستان کا نام لئے بغیر اس پر حملہ کرتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ”غیر اخلاقی قوتیں اور ہمسایہ ملک،کشمیر کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،دشمن نے کشمیر یوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے،کشمیر کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔اور موجودہ صورتحال نہ صرف کشمیر بلکہ پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔

جمعیت علما ئے ہند نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ ’انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے،کشمیری عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا چاہئے اور خطے میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لئیاور کشمیریوں کے دل جیتنے کے لئے ہر ممکنہ آئینی ذرائع کا استعمال کرنا چاہئے۔