Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگسستا  اورسورج کی روشنی سے چارج ہونے والا لکڑی کا لیپ ٹاپ

سستا  اورسورج کی روشنی سے چارج ہونے والا لکڑی کا لیپ ٹاپ

- Advertisement -
- Advertisement -

لیما ۔ لکٹری کی بنی خوبصورت چیزیں کسے پسند نہیں ہوتی اور اگر لیپ ٹاپ ہی لکڑی کا بنا ہواو روہ بھی خوبصورت ہونے کے ساتھ سستا اور دیر پا چلنے والا ہوتو پھر ہر کوئی اس کا گرویدہ ہوجائے گا۔اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیاں ہر سال نت نئے ماڈل پیش کرکے لوگوں کو لبھاتی ہیں لیکن ان کی قیمتیں زیادہ ہونے سے صارفین کی جیبیں خالی ہوتی رہتی ہیں لیکن اسی خامی کو محسوس کرتے ہوئے پیرو کی ایک کمپنی نے لکڑی سے بنا ایک کم خرچ لیپ ٹاپ بنایا ہے جو باآسانی 10 تا 15 برس تک چل سکتا ہے۔

اسے واوا لیپ ٹاپ کا نام دیا گیا ہے جسے بطورِ خاص غریب افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے بنانے والی کاراس کوس کمپنی کے مطابق یہ ایک سنگل بورڈ کمپیوٹر ( ایس بی سی ) ہے جسے وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کیا جاسکتا  ہے اور مرمت میں بھی آسان رہتی ہے۔ چوبی لیپ ٹاپ کی قیمت 235 ڈالرس ہے اور سرکٹ بورڈ کی قیمت صرف 35 ڈالرس ہے جو بازار سے خریدا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے 2015 میں یہ لیپ ٹاپ بنایا گیا لیکن اب اس کے جدید ورژن میں فائبر بورڈ استعمال کیا گیا ہے جسے ری سائیکل کیا جاسکتا ہے اور آپریٹنگ سسٹم لینکس سسٹم کا ہے جو مفت میں دستیاب اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ روایتی  چارجنگ کے طریقوں  کی بجائے سورج کی روشنی سے بھی چارج ہوتا ہے۔

لیپ ٹاپ کا پورا سرکٹ کچھ ایسا ہے کہ اس میں کوئی بھی پرزہ نکالا اور لگایا جاسکتا ہے جس سے لیپ ٹاپ کی عمر بڑھ جاتی ہے اور وقت کے ساتھ اپ گریڈ ہوکر 15 سال تک آپ کی تمام ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

واوا لیپ ٹاپ سے وابستہ ایک انجینیئر نے کہا کہ پرائمری کے طالبعلم اس لیپ ٹاپ کا ورژن 3 استعمال کرسکتے ہیں اور سیکنڈری جماعت میں ورژن 4 استعمال کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی تک اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرو کی زبان میں واوا کسی بچے کو کہتے ہیں۔تاہم اب تک اسے پیرو سے باہر فروخت کرنے کے متعلق کمپنی نے کچھ نہیں بتایا ہے لیکن امید کی جاسکتی ہے کہ اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کمپنی اسے بیرون ملک فروخت کرنے کی تیاری بھی کرے۔