نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وادرا نے ہفتے کے روز اتر پردیش کے جلون ضلاع میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی توڑ پھوڑ میں ملوث لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”ایسی حرکتوں میں ملوث افراد انکے مجسمہ کو توڑ کر ان کی مہانتا کو ختم نہیں کر سکتے۔جمعہ کی صبح جالون کے گاندھی انٹر کالج میں نا معلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کی تھی۔
پرینکا نے اس واقعہ پر ناراضگی جتاتے ہوئے ٹویٹ کرکے کہا کہ ”کچھ دن پہلے اتر پردیش میں بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کے ساتھ سماج دشمن عناصر نے توڑ پھوڑ کی۔اب جالون میں گاندھی کے مجسموں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ یہ ان بزدلوں کا کارنامہ ہے،جو رات کے اندھیرے میں چھپ کر ان عظیم لوگوں کے مجسموں کو توڑ دیتے ہیں اور ان کی توہین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن ان کی مہانتا کو ختم نہیں کر سکتے۔
کانگریس قائدین کے مطابق،سابق وزیر آعظم اندرا گاندھی کی جانب سے گاندھی انٹر کالج میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔