Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسنتوش کمار گنگوارکے بیان پر پرینکا گاندھی نے کیا سخت تنقید

سنتوش کمار گنگوارکے بیان پر پرینکا گاندھی نے کیا سخت تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز،مرکزی وزیر مملکت برائے محنت اور روزگار،سنتوش کمار گنگوارکے اس بیان پر کہ”ملک میں ملازمتیں موجود ہیں،لیکن ملازمت کے متلاشی شمالی ہندوستان کے نوجوان اس کے اہل نہیں ہیں“  پر  تنقید کا نشانہ بنایا،اورٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ  پانچ سال سے حکومت میں رہتے ہوئے بھی، روزگار پیدا نہیں کر سکے،جو ملازمتیں رہ گئیں،وہ معاشی سست روی کی وجہ سے ختم ہو گئی ہیں۔

نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کچھ کرے گی،مگر کچھ بھی نہیں کیا گیاہے۔آپ شمالی ہندوستانیوں کی اس طرح یہ کہکرتوہین نہیں کر سکتے کہ وہ ملازمتوں کے لئے اہل نہیں ہیں۔