حیدرآباد :تلنگانہ حکومت نے ریاست کے گاڑی چلانے والوں کے لئے خوشی و راحت کی خبر دی ہے۔وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ایک واضح بیان دیا ہے کہ ریاستی حکومت موٹر گاڑیوں سے متعلق سنٹرل ایکٹ(ایم وی ایکٹ) اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر بھاری چالانات عائد نہیں کرے گی۔
عوام کو بھاری چالانات سے ہونے والی مشکلات سے متعلق کے سی آر نے کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں خود ہی ایک ایکٹ لائے گی،مگر اس میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نئے سنٹرل ایکٹ کا مقصد سڑک ھادثات کو کم کرنا ہے،جس میں مختلف نوعیت کی ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر غیر معمولی طور پر جرمانے عائد کرنے کے لئے فراہم کیا گیا تھا۔جو یکم ستمبر سے نافذ کیا گیا تھا۔اور اطلاعات کے مطابق گاڑیوں پر لاکھوں روپیوں کا جرمانہ عائد کیا جا رہا تھا۔دو پہیوں والی گاڑی چلانے والوں سمیت دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پولیس کی جانب سے دئے گئے چالانات کا نیا ریکارڈ بن رہا تھا اور لوگ اس پر سخت مشتعل ہو رہے تھے۔