Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگفاروق عبد اللہ کو ”پی ایس اے“کے تحت حراست میں لئے جانے...

فاروق عبد اللہ کو ”پی ایس اے“کے تحت حراست میں لئے جانے پر اسد اویسی نے اٹھائے سوال

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔فاروق عبد اللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لینے پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد اویسی نے نریندر مودی حکومت پر شدیدے تنقید کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”پارلیمنٹ میں آرٹیکل 370بل لانے سے قبل وزیر آعظم نریندر مودی نے فاروق عبد اللہ سے ملاقات کی تھی۔اور ساری دنیا نے اسے دیکھا۔مگر اب انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت کیسے حراست میں لیا جا سکتا ہے۔؟اور وہ کیسے ملک کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔؟

اسد اویسی نے مزید کہا کہ مشرت عالم علیحدگی پسند ہیں،جبکہ فاروق عبد اللہ سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔آپ نے دونوں کو ملا دیا۔دونوں ہی ایس اے کے تحت نظر بند ہیں۔

انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ کیا آپ کسی 80سالہ شخص سے خوفزدہ ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول پر نہیں ہے۔آپ جو بول رہے ہیں وہ جھوٹ ہے۔پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے سے پہلے وزیر آعظم افاروق عبد اللہ سے ملتے ہیں،کیا اس وقت وہ ملک کے لئے خطرہ نہیں تھے اور اب ہوگئے۔؟