Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگگوداوری کے سانحے میں مرنے والوں کی تعدا د26ہو ئی،مزید 14لاشیں نکالی...

گوداوری کے سانحے میں مرنے والوں کی تعدا د26ہو ئی،مزید 14لاشیں نکالی گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

راجمندری : آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری میں اتوار کو پیش آئے کشتی الٹنے کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26ہو گئی ہے۔منگل کے روز امدادی کارکنوں نے گوداوری ندی سے مزید 14لاشیں نکالیں۔جبکہ 20کے قریب افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں۔حادثہ کے تین روز کے بعد بھی حادثے کی جگہ پر تلاشی مہم جاری ہے۔

واضح ہو کہ سیاحتی کشتی،جس میں 70سے زائد افراد موجود تھے،اتوار کی سہ پہر کوکو چولورو گاؤں کے قریب الٹ گئی تھی۔عہدیداروں کے مطابق مقامی لوگوں نے 27 لوگوں کو بچایا۔حادثے کی جگہ کے قریب دیو ی پٹنم میں 12لاشیں ملی ہیں۔دو لاشیں جو بہہ گئیں تھیں،انہیں ڈووا لیشورم بیراج سے نکالا گیا۔

سرچ آپریشن میں ہندوستانی بحریہ کا عملہ،نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) اور فائر سروسزنے حصہ لیا ہے۔اور بچاؤ و امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔امدادی کارکنوں نے کشتی کا پتہ لگانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہو ئے ہیں،جس کے تعلق سے خیال کیا جا رہا ہے کہ کشتی 315فٹ کی گہرائی میں پھنس گئی ہے۔حادثے کے مقام پر پانی کے تیز بہاؤ اور ہواؤں کی وجہ سے انہیں سرچ آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عہدیداروں نے اندیشہ طاہر کیا ہے کہ اس کشتی میں مزید کچھ لاشیں ہو سکتی ہیں۔اطلاع کے مطابق نجی کشتی مبینہ طور پر اجازت کے بغیر چلائی جا رہی تھی، اور زندہ بچ جانے والوں نے الزام لگایا کہ کشتی چلانے والے ملاح کی لا پرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے