Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگآرٹی سی ہڑتال ، بس اور کار میں تصادم ،8 زخمی

آرٹی سی ہڑتال ، بس اور کار میں تصادم ،8 زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ آرٹی سی ملازمین کی غیر معینہ مدت کےلئے جاری ہڑتال کے باعث جہاں عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں خانگی ڈرائیوروں کا جو خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے نقصانات کا ایک منظر میدک میں پیش آیا جہاں بس کی ٹکر سے کار میں سوار 8 مسافرین زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8 مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے شنکرم پیٹ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس اورکارکی ٹکر ہوگئی۔ زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ان تمام کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ سمجھاجاتا ہے کہ خانگی ڈرائیور بس چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ آرٹی سی ملازمین ہڑتال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کی جے اے سی نے واضح کیا کہ شام میں چھ بجے تک ڈیوٹی پر رجوع ہونے آرٹی سی ملازمین کو حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہڑتال واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جے اے سی کے صدر اشواتھاما سمیت جے اے سی کے دیگر لیڈروں نے حیدرآباد کے ایم جی بی ایس میں ہڑتال کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو پورا کرے ۔جے اے سی کے لیڈروں نے مخالف حکومت نعرے بازی کی اور ہڑتال کو کامیاب قرار دیا۔