Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآندھرا میں 50سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری اور قتل

آندھرا میں 50سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری اور قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی: ایک طرف جہاں حیدرآباد کے مضافات میں ایک خاتون ویٹر نری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کا معاملہ گر مایا ہوا ہے،اور ملک گیر سطح پرعوام میں غم و غصہ کا ماحول ہے،اورہر طرف سے اس شرمناک حرکت پر مذمت کی جا رہی ہے۔ایسے آندھرا پردیش کے مشرقی گو داوری ضلع سے بھی ایک ایسا ہی خوفناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

پولیس کے مطابق،آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے جی۔ویما ورم گاؤں میں مبینہ طور پر ایک 50سالہ بیوہ خاتون کو اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ تین لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ پچاس سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی،جس وقت وہ گھر میں اکیلی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اس کا قتل کر دیا۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس عدنان نعیم عاصم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر ان دو افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح ہو کہ،متاثرہ خاتون کے شوہر اور بیٹے کا انتقال ہو گیا تھا اور اس کی بیٹی حیدرآباد میں مقیم تھی۔آندھرا پردیش کے وزیر داخلہ ایم سچاریتا نے گنٹورضلع کے تما خواتین پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔کچھ خواتین نے ان سے شکایت کی کہ پولیس ان کی شکایت کا مناسب جواب نہیں دے رہی ہے۔

وزیر نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم جاری ہیں۔انہوں نے پولیس سے چوکس رہنے اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔