امراوتی: کالیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے پانچ ماہ بعد، آندھرا پر دیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ کالیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کو قومی حیثیت نہیں دی جانی چاہئے۔
آندھرا پردیش نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ تلنگانہ نے گوداوری ندی کے اس پار تعمیر کیا میگا پروجیکٹ نے اس کے آبپاشی کے مفادات کو متاثر کیا۔وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر اپنے حلف نامے میں،مرکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالیشورم کو قومی حیثیت کا درجہ نہ دے۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا کے اپنے ہم منصب ساتھیوں کو خصوصی مہمان کی حیثیت سے جون میں 80,190کروڑ روپئے کے افتتاح کے موقع پر مدعو کیا تھا۔
آندھرا پردیش کی تنظیم نو ایکٹ کی دفعات پر عمل در آمد سے متعلق ایک معاملے میں دائر حلف نامے میں کالیشورم پروجیکٹ کے خلاف آندھرا پر دیش حکومت نے موقف اختیار کیا۔آندھرا پردیش کے محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ تلنگانہ نے انجنئیرنگ کے نام پر اصل پروجیکٹ کا دائرہ تبدیل کر دیا۔اس نے سپریم کورٹ کو بتایا کی اس پروجیکٹ سے آندھرا پردیش کے مفادات متاثر ہوں گے۔
آندھرا پردیش نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ پولاورم پروجیکٹ سے متعلق معاملے میں تلنگانہ کو فریق کے طور پر نہ سمجھا جائے۔یہ آندھرا پردیش کے ذریعہ گوداوری کے پار ایک قومی پروجیکٹ ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ تلنگانہ کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ دیہات کے انضمام پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔